نئی دہلی (بھاشا)اسٹیٹ بینک آف انڈیا(ایس بی آئی) نے ۱۷۹دن تک کہ قلیل مدت کی میعادی جمع (ایف ڈی) پر سود کی شرح میں آدھا فیصد کمی کی ہے۔ مانا جار ہا ہے کہ دیگر بینک بھی اسی طرح کا قدم اٹھا سکتے ہیں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ۷ سے ۱۷۹دن کی میعادی جمع پر سود کی شرح ۵ء۷ سے گھٹا کر ۷ فیصد کی گئی ہے۔ نئی سودی شرحیں ۱۸ جولائی سے نافذ ہوں گی۔دوسری جانب ایک کروڑ روپئے سے زیادہ کی جمع پر سود کی شرحوں میں کمی ۲تکمیلی دورانیہ کی اسکیموں میں کی گئی ہے۔ ۷ سے ۶۰ دن کی میعادی جمع پر سود کی شرح ۲۵ء۰ فیصد کم کر کے ۲۵ء۶ فیصد کی گئی ہے۔ اسی طرح ۶۱ دن سے لے کر ایک سال سے کم مدت کی جمع پر سود کی شرح ۷ سے گھٹا کر۷۵ء۶ فیصد کر دی گئی ہے۔ گذشتہ ماہ
میں ریزروبینک نے کرنسی جائزہ میں اپنی بنیادی شرحو ں میں کو ئی تبدیلی نہیں کی تھی۔ ریزرو بینک نے ریپو شرح کو ۸ فیصد اور نقدمختص نتاسب (سی آر آر) کو ۴ فیصد پر برقرار رکھا تھا۔ اس سے قبل فروری میں بھی اسٹیٹ بینک نے چنندہ تکمیلی مدت کی جمع پر سود کی شرحوں میں آدھا فیصد تک کی کمی کی تھی۔ اس دوران تین سے پانچ سال کی مدت پر سود کی شرحوں میں ۲۵ء۰ فیصد کمی کی گئی جب کہ ۵ سال یا اس سے زیادہ مدت پر سود کی شرحوں میں ۵۰ء۰ فیصد کی کمی کی گئی۔