اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی غفلت کے باعث پاکستانی معیشت کو 280 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے، پچھلے تین دن میں روپے کی قدر مسلسل کم ہوئی ہے، اور ڈالر کی قیمت تیزی کے ساتھ بڑھی جس سے صرف تین دن کے اندر پاکستانی معیشت کو 280 ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر روپے کی قدر کم ہونے کا سلسلہ معمولی طور پر سات روز پہلے شروع ہوا تھا اور پھر اچانک روپیہ ڈالر کے سامنے گرتا چلا گیا۔
روپے کی قدر کم ہونے کے باعث مہنگائی میں اضافہ یقینی ہے اور ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کا ایک نیا سیلاب آئے گا، اس کا سارا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا۔ دوسری طرف سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اور اسٹیٹ بینک کی خاموشی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی ملی بھگت کا نتیجہ ہے۔