پسندے بڑے سائز کے چھ عدد
تیل ایک چوتھائی پیالی،
سرکا ڈیڑھ پیالی،
کچھ پپیتے کا پیسٹ دو کھانے کے چمچے،
کالی مرچ کٹی ہوئی دو کھانے کے چمچے،
نمک حسب ذائقہ،
فلنگ کیلئے اجزا: دہی چار کھانے کے چمچے، ہری پیاز باریک کٹی ہوئی دو عدد، ہرا دھنیا، کٹا ہوا دو کھانے کے چمچے، گرم مسالا پاڈر ایک کھانے کا چمچ، انڈا ایک عدد ابلا ہوا باریک چاپ کرلیں، ٹماٹر چھوٹا ایک عدد، چاپ کرلیں، سوکھا دھنیا کٹا ہوا دو کھانے کے چمچے نمک حسب ذائقہ، تلنے کیلئے تیل حسب ضرورت۔
اجزا: پسندوں میں تیل سرکہ پپیتا، کالی مرچ، نمک اچھی طرح مکس کر کے دو سے تین گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ دہی میں ہری پیاز، دھنیا، گرم مسالا، انڈا، ٹماٹر، ہرا دھنیا اور نمک مکس کر کے پسندوں کے اوپر رکھ کر اسے رول کر لیں اور ٹوتھ پک یا دھا گے سے باندھ لیں۔ تیل گرم کریں اور پسندوں کو گولڈن بران فرائی کر لیں۔ دہی کے رائتے اور چپاتیوں کے ساتھ پیش کریں۔