ممبئی (بھاشا) بجٹ شہری ہوا بازی کمپنی اسپائس جیٹ نے حال ہی میں افغانستان کی راجدھانی میں ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کے مدنظر کابل کے لئے اپنے پروازیں عارضی طور سے معطل کردی ہیں۔ اسپائس جیٹ افغانستان کے لئے پروازیں دستیاب کرانے والی ایک گھریلو شہری ہوابازی کمپنی ہے۔ اسپائس جیٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کابل اور وہاں کے ہوائی اڈے پر حفاظت کی نازک صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسپائس جیٹ نے حالات میں سدھار آنے تک اپنی کابل پرواز عارضی طور سے معطل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔