نئی دہلی(وارتا) شہری سستی ہوابازی خدمات کمپنی اسپائس جیٹ کا منافع ۱۴-۲۰۱۳ء میں پہلے کے ۱۹۱ کروڑ روپئے کے مقابلے میں بڑھ کر ۱۰۰۳کروڑ روپئے پر پہنچ گیا۔ کمپنی نے خسارہ بڑھنے کے سلسلہ میں کہا کہ ستمبر ۲۰۱۳ء میں روپئے کی قیمت میں تیزی سے آئی گراوٹ کا اثر رہا کمپنی کا کہنا ہے کہ کسی ایئر لائنس کی کل لاگت میں ۷۵فیصد حصہ ڈالر کی شکل میں ہوتا ہے۔ اس لئے زر مبادلہ کی شرح کی بہت اہمیت رہتی ہے۔ ختم ہوئے مالی سال میں اسپائس جیٹ کے مسافروں کی تعداد میں ۶فیصد اور محصول میں ۱۲فیصد کا اضافہ ہوا۔ مسافروں سے ہونے والی آمدنی بھی ۴۰۵۲ روپئے سے بڑھ کر ۴۲۵۳ روپئے پر پہنچ گئی۔ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں مسافروں کی تعداد میں پہلے کی اسی مدت کے مقابلے ۶فیصد کی کمی دیکھی گئی حالانکہ اس دوران مسافروں سے ہونے والی آمدنی ۱۷فیصد بڑھ کر ۳۷۳۹روپئے سے ۴۳۷۵روپئے رہی۔ سہ ماہی کے دوران کاروبار سے ہونے والی آمدنی میں ۸فیصد کا اضافہ رہا۔ آخری سہ ماہی میں ٹیکس کے بعد خسارہ ۱۸۶کروڑ روپئے سے بڑھ کر ۳۲۲کروڑ روپئے پر پہنچ گیا۔