نئی دہلی (بھاشا) مالکانہ حقوق کی منتقلی مکمل ہونے پر اسپائس جیٹ نے آج کہا کہ مارن اور ان کی کمپنی سے ان کی پوری اٹھاون اعشاریہ چھیالیس فیصدخریداری خریدنے کے بعد جئے سنگھ کمپنی کے سرپرست بن گئے ہیں۔ اسپائس جیٹ کے حقیقی سرپرست مسٹر سنگھ اب ایک منصوبے کے تحت دوبارہ قیادت کی صورت میں آگئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت اس کم کرائے والی فضائی کمپنی میں پندرہ سو کروڑ روپئے لگائے جائیں گے۔ ممبئی شیئر بازار میں آج کے صبح کے کاروبارمیں اسپائس جیٹ کا شیئر ایک فیصد سے زیادہ بلند ہوکر چوبیس روپئے پینتیس پیسے پر چل رہا تھا۔ اسپائس جیٹ نے شیئر بازار کو دی گئی جانکاری میں کہا کہ شیئر کی فروخت اور خرید سمجھوتے کے طور پر مارن اور ان کی کمپنی نے اپنی اٹھاون اعشاریہ چھیالیس فیصدحصہ داری اجئے سنگھ کو منتقل کردی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ اجئے سنگھ اب کمپنی کے سرپرست بن گئے ہیں اور کلا ندھی مارن اور کال ائیر ویز پرائیوٹ لمیٹڈ اب اسپائس جیٹ کے سرپرست نہیں ہیں۔ کلا ندھی مارن اور کال ائیر ویز نے اجئے سنگھ کو پینتیس کروڑ شیئر منتقل کئے ہیں۔ اسپائس جیٹ دوجنوری کو اسپائس جیٹ کے ڈائریکٹرس گروپ نے مارن اور انکی کمپنی کی پوری حصہ داری اجئے سنگھ کو منتقل کرنے کی منظوری دی تھی۔ جبکہ کمپنی کو دوبارہ زندہ
کرنے کے منصوبے کے تحت تازہ شیئر جاری کرکے پندرہ سوکروڑ روپئے حاصل کرے گی۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ وزارت داخلہ نے منظوری ملنے کے بعد اجئے سنگھ کو اسپائس جیٹ کے ڈائریکٹرس گروپ میں شامل کیا جائے گا۔ جن کے پاس اس کی زیادہ تر حصہ داری ہے۔ اس سودے کے تحت اسپائس جیٹ نے اپریل تک مرحلے وار پندرہ سوکروڑ روپئے کا سرمایہ لگائیں گے۔ منصوبے کے مطابق اجئے سنگھ مارچ تک اسپائس جیٹ میں پانچ سو کروڑ روپئے لگائیں گے اور اپریل کے آخر میں پانچ سوکروڑ روپئے کی ایک اور قسط کی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ مسٹر سنگھ نے کل کہا تھا کہ اسپائس جیٹ میں سوکروڑ روپئے ڈالے جاچکے ہیں اور چار سو کروڑ روپئے کی دوسری قسط کل یا پرسوں ڈالی جائے گی۔