کانپور(نامہ نگار)اتوارکو اسپتال میں علاج کے فقدان سے ایک مریض نے بسترپرہی دم توڑ دیا۔موت کی خبر ملتے ہیں تیمارداروں نے اسپتال کے احاطے میں جم کر ہنگامہ آرائی کی۔تیماردارں نے ڈاکٹر پر علاج میں لاپرواہی کا الزام لگایا۔پولیس نے متاثرین کو سمجھا کر خاموش کیا۔
فیل خانہ تھانہ حلقہ واقع رام نارائن بازار میں رہنے والے ۳۰؍سالہ وسیم ولد شمشاد پرائیویٹ ملازمت کرتاہے۔موسم کے بدلائو کے سبب بیٹا بخار میں مبتلا تھا گھروالوں نے اسے علاج کیلئے گزشتہ جمعرات کو اسپتال میں بیٹ نمبر ۲۷میںبھرتی کرایا۔ بیٹے کے علاج ڈاکٹر پی کے سنگھ کررہے تھے۔ڈاکٹرنے جانچ کراکررپورٹ دیکھی تواس میں مریض کی آنتوں کی سوجن کی بات سامنے آئی۔ڈاکٹرنے تیمار داروں سے مریض کو سرجن کودکھانے کی بات کہی۔تیمارداروں نے بیٹے شمشاد کا علاج سرجن بی کے سنگھ سے کرایا۔اتوارکی صبح اسپتال میں علاج ک
ے دوران مریض نے دم توڑ دیا۔بیٹے کی موت کی خبر ملتے ہی متعلقین میں رنج وغم کی لہر دوڑ گئی اوراسپتال میں جم کر ہنگامہ آرائی کی۔ایس اوہری رام ورما موقع پر پولیس ٹیم کے ساتھ پہنچے ۔ مشتعل تیمارداروں کو خاموش کراتے ہوئے ایس او نے علاج میں لاپروائی برتنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا۔متاثرین نے ڈاکٹر کے خلاف تھانہ میںتحریردی ہے ایس او نے بتایاکہ معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے ۔ جانچ میں جو بھی قصوروار پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شمشاد کے گھرو الوں نے ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر ڈاکٹرباہر سے دوالانے کو کہتے تووہ بھی لائی جاتی لیکن ڈاکٹروں نے صرف اسپتال کی دوا لکھی اوریہیں جانچ کی بات کہی۔ گھروالوں کا الزام ہے کہ اگرڈاکٹرباہر سے دوامنگواتے تومریض کی جان بچ سکتی تھی۔