نئی دہلی(بھا شا)اسپکٹرم نیلامی کے تیسرے دور کا پانچواں دن دہلی میں ۹۰۰ میگا ہرٹز اور ۱۸۰۰ میگا ہرٹز بینڈ کے اسپکٹرم کیلئے کم سے کم قیمت کے مقابلے زیادہ کی بولی سے شروع ہوا۔ محکمہ مواصلات کے ایک افسرنے کہا کہ نیلامی شروع ہو گئی ہے ۔ آسام ،جموں کشمیر، مدھیہ پردیش،مغربی بنگال ،اتر پردیش مشرق اور اتر پردیش مغرب سمیت سبھی سرکلوںمیں مانگ بہت زیادہ ہے ۔ چوتھے دن کے آخر تک مواصلات کمپنیوںنے مشترکہ طور سے تقریباً ۵۲۶۸۹ کروڑ روپئے کی بولی لگائی ۔حکومت کو ۱۸۰۰ میگا ہرٹز بینڈ کے لئے ۳۰۷۵۴ کروڑ روپئے اور ۹۰۰میگاہرٹز کے لئے ۲۱۹۳۵ کروڑروپئے جمع کئے۔ دہلی میں ۹۰۰ میگا ہرٹز بینڈ کے اسپکٹرم کی بولی کم سے کم قیمت سے ۷۸ فیصد سے بڑھ کر ۲۴ء ۶۳۹ کروڑ روپئے ہو گئی۔ جبکہ ۱۸۰۰ میگا ہرٹز بینڈکیلئے
اسپکٹرم کی قیمت ۵ فیصد بڑھ کر ۲۳۰ کروڑ روپئے ہو گئی۔