میڈرڈ۔ لائنل میسی کی ایک بار پھرمیدان میں چھا گئیبارسلونا کواسپینش لیگ میں سیویلا کیخلاف 1-4 سے فتح دلا دی۔اسپینش لیگ میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا اورسیویلا کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔کھیل کے آغاز میں سیویلا کے ایلبرٹومورینو نے گول کیا تاہم دفاعی چیمپئن کے الیکس سانچز نے کھیل کے 34ویں منٹ میں گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا کر ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی۔وقفے سے قبل بارسلونا کے لائنل میسی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف ٹیم کیخلاف دھاوا بول دیا اور گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ وقفے کے بعد لائنل میسی نے حریف ٹیم کیخلاف دوسرا حملہ کیا۔حریف ٹیم کے پاس بارسلونا کیحملوں کا کوئی جواب نہ تھ
ا۔ کھیل کے 88ویں منٹ میں بارسلونا کیفیبرکاس نے ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا اوریوں بارسلونا نے سیویلاکو 1-4 سے قابو کرلیا۔دریں اثناء انگلش پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں ایورٹن کا مقابلہ ٹہنم سے ہوا۔کھیل کے پہلے ہاف تک دونوں ٹیموں سے کوئی بھی ٹیم گول کرنے سے ناکام رہی تاہم دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں ایورٹن کے ایمونئیل ایڈیبائر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کرکے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار اداکیا۔دوسرے میچ میں فلہم سٹی اور مانچسٹریونائٹیڈ آمنے سامنے ہوئے۔جس میں مانچسٹریونائٹیڈ حریف ٹیم کے خلاف حاوی رہنے کے باوجود کامیابی حاصل نہ کرسکی۔فلہم سٹی کے اسٹیو سڈویل کھیل کے 19ویں منٹ میں ٹیم کو پہلی برتری دلائی۔کھیل کے وقفے تک میچ کا اسکور 0-1 رہا۔ 78ویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے وین رابن پرسی نے میچ کا اسکور 1-1کردیا اور اسکے دوسرے ہی لمحیمیں مائیکل کارک نے ٹیم کی جانب سے دوسرا گول کردیا لیکن حریف ٹیم فلہم سٹی کے ڈرین بینٹ نے اضافی وقت میں گول کرکے میچ برابر کر دیا۔ علاوہ ازیں اینڈری ہین کی شاندار کارکردگی کی بدولت ایف سی اگسبرگ نے جرمن بنڈس لیگا میں وی ایف بی اسٹوٹگارٹ کو 1-4 سے دھو دیا۔ جرمن بنڈس لیگا میں کھیلے گئیپہلے میچ میں ایف سی اگسبرگ نے یک طرفہ مقابلے میں اسٹورٹگارٹ کو ہرادیا۔کھیل کے 35ویں منٹ میں اگسبرگ کیارکارڈیس ملک نے حریف ٹیم کیخلاف پہلا حملہ کیا۔ کھیل کے 43ویں منٹ میں اینڈری ہین نے اپنا پہلا حملہ کیااور کھیل کا اسکور 0-2 کردیا۔ دوسرے ہاف کے 56ویں منٹ میں اینڈری ہین نے گیند کو جال کی راہ دکھائی جبکہ کونسٹن ٹین نے واحد گول کھیل کے 62ویں منٹ میں کیا۔ اگسبرگ کے ٹوبیاس ورنر نے اگلے ہی لمحے میں گول کیا۔ کھیل کے اخری لمحات تک حریف ٹیم کوئی مزید گول نہ کرسکی۔دوسرے میچ میں ایف سی شالکے نے ہونور کو0-2 سے زیر کردیا۔جیفرسن فرحان اورمیکس میئر نے ٹیم کی جانب سے گول کئے۔؎