مائیکروسافٹ کی کالنگ اپلیکشن اسکائپ کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد اپنے پیاروں اور دوستوں سے رابطے کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر کیا آپ کو چند بہترین فیچرز یا آپشنز معلوم ہیں؟
اسکائپ کلائنٹ کو پرسنلائز کرکے آپ کانٹیکٹ لسٹ، چیٹ ونڈو اور دیگر وغیرہ کو زیادہ بہتر بناسکتے ہیں۔
تو اسکائپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے کچھ ایسے ہی فیچرز جانے جنھیں گزشتہ دنوں متعارف کرایا گیا مگر اکثر افراد کو ان کے بارے میں علم نہیں ہوسکا۔
اکثر صارفین اسکائپ کے ویب ورژن میں سنگل ونڈو ویو کو استعمال کرنے پر مجبور ہوتے ہیں جہاں ان کی چیٹ اور کانٹیکٹ لسٹ پہلو بہ پہلو ہوتے ہیں۔ اس کے متبادل کے طور پر آپ اسکائپ کا اسپلٹ ونڈو ویو کا آپشن بھی استعمال کرسکتے ہیں جس میں کانٹیکٹ لسٹ ایک ونڈو میں ہوتی ہے اور ہر کسی سے بات چیت ایک علیحدہ ونڈو میں اوپن ہوتی ہے۔ یہ آپشن ونڈوز 10 کے صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اس کے لیے اسکائپ کے مینیو بار میں ویو کا آپشن کھول کر اس فیچر کو منتخب کیا جاسکتا ہے۔
اکثر صارفین کو ایک مشکل کا سامنا ہوتا ہے اور وہ یہ کہ ان کی کانٹیکٹ لسٹ ونڈو محدود ہوتی ہے جبکہ وہ کافی متحرک گروپ چیٹ کا حصہ بننا پسند کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے لیے ایک نظر میں یہ جاننا مشکل ہوتا ہے کہ کس چیٹ ونڈوز میں کوئی نیا پیغام آیا ہے، یہاں آپ کے لیے کامپیکٹ سائیڈ بار ویو کا فیچر کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ کامپیکٹ سائیڈ بار ویو پر سوئچ کرنے سے آپ اپنے کانٹیکٹ کی پروفائل تصاویر اپنی کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں پاتے مگر آپ کے لیے ونڈوز کی ہائیٹ تبدیل کیے بغیر حالیہ بات چیت کو دیکھنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔ اسپلٹ ونڈو ویو کی طرح آپ اسکائپ کے ویو مینیو میں جاکر کامپیکٹ سائیڈ بار ویو کو آن یا آف کرسکتے ہیں۔
کامپیکٹ چیٹ ویو
اگر آپ کا اسکرین اسپیس محدود ہے تو کامپیکٹ چیٹ ویو کا آپشن بہترین ہے جس کی وجہ سے چیٹ ونڈوز میں پیغامات کے درمیان اسپیس کچھ زیادہ ہوجائے گا۔ اس آپشن کو استعمال کرنے کے لیے اسکائپ اوپن کریں، مینیو بار میں ٹولز اور پھر آپشنز کو منتخب کریں، آپشنز ونڈوز کے بائیں جانب IM & SMS اور پھر IM appearance منتخب کرکے کامپیکٹ چیٹ ویو پر ٹک کریں، اب سیو پر کلک کرکے آپشنز ونڈوز کو بند کردیں۔