لکھنؤ: اتر پردیش کی حکومت نے دسویں سے قبل اسکالر شپ اسکیم میں نویں اور 10 ویں جماعت کے طلبہ کے والدین کی سالانہ آمدنی کی حد میں اضافہ کر دیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ دیہی علاقے میں اس حد کو بڑھا کر 46080 روپے اور شہری علاقے میں 56460 روپے کر دیا گیا ہے۔ پہلے یہ شر ح دیہی علاقے میں 19884 روپے اور شہری علاقے میں 25546 روپے سالانہ تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اب اتر پردیش میں پانچ افراد کے خاندان کے لئے غریبوں کی آمدنی کی حد دیہی علاقوں میں 768 روپے اور شہری علاقے میں 941 روپے ماہانہ فی کس مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ خط افلاس کی ا?مدنی کی حد بڑھنے سے جنرل طبقے کے زیادہ سے زیادہ طلبہ اس منصوبہ سے مستفید ہوں گے۔