کانپور(نامہ نگار)ضلع کے نوبستہ علاقہ میں ایک اسکول بس کی زد میں آنے سے ۱۲سالہ لڑکے کی موت ہوگئی جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔آس پاس کے لوگوں نے بس ڈرائیور کو بری طرح پیٹ کر پولیس کے حوالہ کردیا اور بس کو پتھر مار کر توڑ ڈالا۔پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ نوبستہ کی عثمان پور کالونی میں رہنے والا رشبھ (۱۲)کل اپنے ساتھی پوتی (۱۵)کے ساتھ سائیکل سے جارہاتھا۔تبھی ایک نجی اسکول کی بس نے سامنے سے اسے ٹکر ماردی۔ اس سے رشبھ سائیکل سمیت بس کے نیچے آگیا۔جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ترجمان نے بتایا کہ رشبھ کا دوست پوتی اچھل کر دور جاکرگرکر زخمی ہوگیا۔مشتعل ہجوم نے بس کے ڈرائیور سریش کو پکڑ کر اس کی پٹائی کردی۔ اس سے وہ زخمی ہوگیا۔ بھیڑ نے بھی بس پر پتھر مار کراسے توڑ ڈالا۔ بعد میں جائے واردات پر پہنچی پولیس نے ڈرائیور کو اپنے قبضہ میں لے لیا اور زخمی پوتی کو اسپتال پہنچایا۔ رشبھ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر پولیس نے جانچ شروع کردی ہے۔ اسکول بس کو پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیاہے۔