بجنور : اترپردیش کے بجنورمیں باگڈپور علاقہ کے ایک پرائمری اسکول میں وقت سے پہلے چھٹی کرواکر عشق فرمانے کی سزا ٹیچر جوڑے کو معطلی اور گرفتار ہونے کی صورت میں بھگتنی پڑی۔سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ ایک سرکاری اسکول میں طلبا کی وقت سے قبل چھٹی کرانے کے بعد ٹیچر تسلیم حمیدی اور خاتون ٹیچر ایک کلاس کو بند کرکے عشق فرمارہے تھے ، جس کا پتہ گاوں والوں کو چل گیا اور انہوں نے کمرہ بند کرکے اس کی اطلاع گرام پردھان کو دے دی۔گرام پردھان کی شکایت پر پولیس نے دونوں ٹیچروں کو تعزیرات ہند کی دفعہ ۲۹۴کے تحت گرفتار کرلیا۔ اس کے بعد موقع پر پہنچے ضلع بسیک ایجوکیشن افسر راجیش کمار نے ان دونوں کو معطل بھی کردیا۔