چنئی۔بولنگ ایکشن ٹسٹ کیلئے جمعہ کو یہاں پہنچے معطل پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل نے کہا کہ انہیں پورا بھروسہ ہے کہ وہ ضرور کامیاب ثابت ہوں گے۔ہفتہ کوٹسٹ کیلئے چنئی پہنچے اجمل نے کہا میں بولنگ میں اپنی تمام خامیوں پر سخت محنت کر رہا ہوں اور مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ٹسٹ میں میرا نتائج مثبت ہی رہے گا ۔ 35 ٹسٹ 111ون ڈے اور 63 ٹوئنٹی 20 میچ کھیل چکے پاکستان کے اہم بولر اجمل نے کہا میں دوسری آف سپن ا سٹریٹر اور کیرم بال ڈیلیوری کے ٹسٹ سے گزروںگا اور پوری امید ہے کہ میں اس میں کامیاب رہوںگا۔انہوں نے کہا اگر میں دوسرا یا دیگر کسی ڈیلیوری میں ناکام رہتا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں پھر سے معطل ہوجائوں گا۔
مستقبل میں پھر سے میں پوری محنت کروں گا اور کامیابی یقینی ہی میرے ہاتھ لگے
گی ۔ بین الاقوامی کرکٹ نے غیر قانونی ایکشن کے اجمل پر ایک سال کی پابندی لگا رکھی ہے جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے آئندہ ماہ ورلڈ کپ میں بھی نہیں کھیل پائیں گے۔وہیںمایہ ناز آل رائونڈر محمد حفیظ کے ورلڈ کپ میں بائولنگ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے متوقع بولنگ ٹسٹ کے بعد ہو گا۔
مایہ ناز آل رائونڈر محمد حفیظ غیر قانونی بائولنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی کا شکار ہیں۔ انگلینڈ میں ہونے والے بائولنگ ایکشن ٹسٹ میں وہ ناکام ہو گئے تھے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حفیظ کے ایک اور ٹسٹ کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے درخواست کی ہے کہ محمد حفیظ کے ٹسٹ کیلئے 5 یا 6 فروری کی تاریخ دی جائے۔ محمد حفیظ اگر اس ٹسٹ میں کامیاب ہو گئے تو وہ ورلڈ کپ میں بطور آل رائونڈر کھیل سکیں گے۔ محمد حفیظ نے اپنے بائولنگ ایکشن کو بہتر بنانے کیلئے ثقلین مشتاق سے بھی مدد لی تھی۔