گلاسگو۔ہندوستانی سینئر خواتین نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ نوجوان بریگیڈ دولت مشترکہ کھیلوں میں اس بار بڑا الٹ پھیر کر بہترین نتائج حاصل کرے گی۔ 16 رکنی سینئر خواتین ہاکی ٹیم اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میںہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں سے پہلے جم کر پریکٹس کر رہی ہے۔ کھلاڑی پریکٹس کے دوران جم کر پسینہ بہانے کے ساتھ تیاری کے لیے نئے طریقے بھی اپنا رہی ہیں اور مخالف ٹیم کیلئے خصوصی حکمت عملی پر بھی کام کر رہی ہیں۔ہاگڈ نے پریکٹس سیشن کے دوران بات چیت میں کہا ہماری ٹیم نوجوان ہے اور لیکن جس طرح سے وہ مشق کر رہی ہیں اور ملیشیاکے دورے پر انہوں نے جس طرح سے کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اس سے مجھے اپنی ٹیم پر اعتماد اور بڑھ گیا ہے۔مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے اور یقین ہے کہ وہ کھیلوں میں بڑا الٹ پھیر کریں گی ۔ہندوستان دولت مشترکہ کھیلوں میں 24 جولائی کو کینیڈا کے خلاف میچ سے اپنی مہم کی شروات کرے گی۔تیاریوں کو لے کر کوچ نے کہا ہماری ٹیم کینیڈا کے خلاف اپنے پہلے میچ کو لے کر تیاریوں میں مصروف ہے۔ ہم مخالف ٹیم کو ذہن میں رکھ کر اسی حکمت عملی کے تحت عمل کر رہے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم نو جولائی کو اسکاٹ لینڈ پہنچی تھی اور اس کے بعدتین دن تک اس نے یونیورسٹی آف ایڈنبرا میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔اس کے بعد 13 جولائی کو دولت مشترکہ کھیل گاؤں میں کھلاڑی پہنچی۔ پریکٹس سیشن سے مطمئن نظر آئے ہاگڈ نے کہاپریکٹس سیشن نے ہماری ٹیم کو یہاں کے موسم کے مطابق خود کو ڈھالنے میں مدد کی ہے۔ہماری توجہ یہاں میچوں میں پاس پورے کرنے اور پنالٹی کارنر پر رہے گی۔تمام کھلاڑی بھی اپنے مقصد پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں ۔اس درمیان سینئر ہاکی ٹیم کی قیادت کر رہی کپتان رتو رانی نے بھی پریکٹس سیشن پر اطمینان ظاہر کیا اور کھیلوں میں ٹیم کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کا بھروسہ دیا۔انہوں نے کہاہماری پوری ٹیم میچ کو لے کر بہت پرجوش ہیں اور اپنی جانب سے بہتر کارکردگی کیلئے پورا زور لگا رہی ہے ۔مخالف ٹیم کیلئے حکمت عملی پر کپتان نے کہاہمارے کوچہاگڈ نے مخالف ٹیم کا سامنا کرنے کے لئے مختلف طرح کی حکمت تیار کی ہیں اور پریکٹس سیشن کے دوران ہمیں اسے نافذ کرنا سکھا رہے ہیں۔ہم ابھی پنالٹی کارنر کی مشق کر رہے ہیں۔ملیشیاکے دورے میں ملی کامیابی نے ہمارا بھروسہ بڑھایا ہے اور امید ہے کہ ہمیں ان کھیلوں میں بھی ایسے ہی نتائج ملیں گے۔