نئی دہلی:بمبئی ہائی کورٹ کے ذریعہ میگی نیوڈلس پر پابندی کے احکامات کو منسوخ کئے جانے کے فیصلے حوصلہ مند نیسلے انڈیا اس مقبول عام انسٹینٹ نیوڈل برانڈ کو سال کے آخر تک بازار میں دوبارہ پیش کرنے پر غور کر رہی ہے۔حالانکہ اس سلسلے میں کمپنی کو کچھ ضروری منظوریاں حاصل کرنی ہونگی۔ میگی نے سیسے کی میعاری مقدار سے زیادہ مقدار ہونے کے سبب اس پر پابندی لگادی گئی تھی۔
اس سے نیسلے کو جون کے بعد سے تقریباً ۴ سو ۵۰ کروڑ روپئے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا کمپنی کو تقریباً ۳۰ ہزار ٹن انسٹینٹ نیوڈلس کو تلف بھی کرنا پڑا۔ حالانکہ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ وہ میگی کی تیاری میں موجودہ فارمولے کو برقرار رکھے گی اور اس میں استعمال کئے جانے والے اجزاءمیں تبدیلی نہیں لائے گی۔
نیسلے انڈیا کے منیجنگ ڈائرکٹر سوریش نارائنن نے بتایا کہ ہم کوشش کریں گے اور اس سے کچھ بہتر لانے کی کوشش کریں گے۔ نارائنن نے کہا کہ عدالت کی ہدایت کے مطابق پنجان،حیدرآباد اور جے پور میں نیشنل ایکری ڈیٹیشن بورڈ فارکیسٹنگ اینڈ کیلیبرشن لیوریٹریز (این اے بی ایل) سے تسلیم شدہ تین جانچ مراکز نے میگی کے نمونوں کی جانچ کرائی جائے گی انہوں نے بتایا کہ یہ سب کام ہونے یہ منظوریاں ملنے میں ستمبر تک کا وقت لگے گا ممکن ہے آئندہ سہ ماہی میں ہم میگی کو بازار میں واپس لانے کی کوشش کریں گے مسٹر نارائنن کے مطابق میگی کے نمونوں کی جانچ چھ ہفتوں میں کرنی ہوگی اور اس کے بعد وہ اس کی دوبارہ تیاری شروع کرے گی۔ بعد میں نیوڈلس کی جانچ پھر کی جائے گی۔ یہ سوال کئے جانے پر کیا حالیہ مسئلے کے بعد کمپنی نیوڈلس میں استعمال کئے جانے والے اجزع میں بدلاو¿ کرے گی ۔
نارائنن نے اس سلسلے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو تیس برس تک کام کرتا رہا وہ مستقبل میں بھی کام کرے گا۔ کمپنی اپنی نئی مصنوعات پر کام کرتی رہے اور مستقبل میں اس میں اور اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اس بات کو قبول کیا کہ اس پابندی کے سبب کمپنی کی شبی کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کو صارفین کا اعتماد پھر سے حاصل کرنا ہوگا اور برانڈ کو بازار میں مستحکم کرنے کے لئے منظم طریقہ سے سر مایہ کاری کرنی ہوگی۔ اس کے لئے صارفین سے رابطوں کے سلسلے میں اشتہار کا سہارالیا جائے گا۔ یہ سوال پوچھے جانے پر کہ کیا کمپنی بمبئی ہائی کورٹ کے احکامات کے پیش نظر غذائی نگراں ادارے سے معاوضہ طلب کرے گی۔ نارائنن نے اس سلسلے میں کوئی جواب نہیں دیا انہوں نے کہا کہ کمپنی کی توجہ فی الحال میگی کو جلد سے جلد بازار میں واپس لانے پر ہے۔ کمپنی اس کےلئے افسران کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔