ممبئی(وارتا) ریٹینگ ایجنسی اکرا نے کہا کہ اترپردیش، مہاراشٹر اور تمل ناڈو میں گنے کی پیرائے کم ہونے کے سبب جاری سال کے دوران شکر کی پیداوار گھٹ کر ۲۴۳لاکھ ٹن تک ہی رہ سکتی ہے۔ واضح ہو کہ شکر کاروبار کا سال اکتوبر سے ستمبر تک ہو تاہے۔ ایجنسی نے بتایا کہ حالانکہ مسلسل چوتھے سال شکر کی پیداوار اس کی گھریلو طلب سے زیادہ رہنے کی امید ہے۔
اس کا کہنا کہ اس دوران شکر کی پیداوار۲۴۳ لاکھ ٹن رہنے کا اندازہ ہے جب کہ گذشتہ سال شکر کی پیداوار ۴ء۲۵۱لاکھ ٹن رہی تھی۔ اکران نے کہا کہ شکر کی پیداور کم ہونے کی خاص وجہ شکر پیداکرنے والی ریاستوں خصوصی طور پر اتر پردیش مہاراشٹر اور تمل ناڈومیں گنے کی پیرائی میں آئی کمی ہے۔ اینجسی کے مطابق پیداوار کے علاوہ اس دورانیہ میں یوپی اور تمل ناڈو میں لاگت بڑھنے سے شکر ملوں کا منافع بھی کم رہے گا۔ دونوں ریاستوں میں گنے کی قیمتوں میںاضافہ اور ریکوری کی شرح کم ہونے کے سبب شکرملوں کی لاگت اضافہ ہوا ہے۔