کٹک۔ چوٹ کی وجہ سے عین موقع پر جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم میں شامل ایل بی مورکل نے اس موقع کو بخوبی لیا اور ہندوستان کے خلاف کل دوسرے ٹی 20 میچ میں 12 رنز دے کر تین وکٹ لے کر مین آف دی میچ ایوارڈ لینے کے بعد کہا کہ وہ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔مورکل نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا میں اس موقع سے بہت خوش ہوں۔ کرکٹ میں کئی بار حالات بہت مشکل ہوتے ہیں۔ یہ میری رات تھی کل کسی اور کی بھی ہو سکتی ہے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ واپسی کے میچ میں مین آف دی میچ رہا۔ میں اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔مورکل کو دھرم شالہ میں پہلے ٹی 20 کے لئے ٹیم میں جگہ نہیں ملی تھی لیکن فاف ڈو پلیسس نے دوسرے میچ میں مرچنٹ کی جگہ ان کوکھلایا۔مورکل نے کہا یہ حیرت انگیز تھا۔ دو ہفتے پہلے تک مجھے نہیں پتہ تھا کہ اس دورے پر کیا ہوگا۔ چوٹ سے مجھے موقع ملا اور میرا ٹیم میں خیر مقدم کیا گیا۔ میں گزشتہ جمعہ ہی یہاں پہنچا۔انہوں نے کہامیں کافی مطمئن ہوں۔ میں نے گزشتہ سیشن میں ٹائٹنس کے ساتھ بہت محنت کی جبکہ مجھے امید بھی نہیں تھی کہ پھر جنوبی افریقہ کی ٹیم میں منتخب کیا جائوںگا۔