نئی دہلی۔ ہندوستان کے سابق کرکٹر کیرتی آزاد نے ایشانت شرما کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمزور ہندوستانی بولنگ حملے عالمی کپ میں ہندوستان کے خطاب برقرار رکھنے کے امکانات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ آزاد نے کہا ورلڈ کپ سے ٹھیک پہلے اگر آپ کے اہم بولر چوٹ سے دوچار رہے ہیں اور ٹیم کو صاف طور پر بتا نہیں رہے ہیں تو یہ ملک کے ساتھ دھوکہ ہے۔میں حیران ہوں۔ انہوں نے کہا جب تک بولنگ کی سطح طے نہیں ہوتی، ہم عالمی کپ یا کوئی ٹورنامنٹ نہیں جیت سکتے۔ ہندوستانی ٹیم عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز 15 فروری کو پاکستان کے خلاف کرے گی۔
ایشانت کی چوٹ چھپانے کیلئے تنقید کرتے ہوئے آزاد نے ان کی فٹنس پر سوال اٹھائے۔انہوں نے کہا ایش
انت شرما ایک میچ میں اچھا کھیلتا ہے اور باقی میں زخمی ہو جاتا ہے۔ایسے میں اسے اہم بولر کے طور پر رکھنے کا کیا فائدہ ہے۔انہوں نے کہا رہیبلٹیشن کے بعد واپسی کر کے بھی وہ دو میچ کھیل کر پھر زخمی ہو گیا۔یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ اتنے کروڑ خرچ کرنے کے باوجود ہندوستانی کرکٹ بورڈ مستحکم ٹیم کیوں نہیں بنا سکا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں کچھ بھی قیاس لگانا مشکل ہے لیکن موجودہ ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی کو دیکھ کر کوئی امید نہیں ہے۔اانہوں نے کہا موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے ہندوستان میں وہ خود اعتمادی نہیں ہے جو ہونا چاہئے۔
آزاد نے کھلاڑیوں کا عزم پر بھی سوال اٹھائے۔انہوں نے کہا یہ حیرانی کی بات ہے کہ ہم ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں میں فٹنس کیلئے جوجھتے رہتے ہیں لیکن آئی پی ایل میں اچانک سارے کھلاڑی سو فیصد فٹ ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حیرانی کی بات ہے کہ بی سی سی آئی ملک میں کھیل کی ترقی کیلئے اتنا پیسہ خرچ کر رہا ہے لیکن ٹیم ضرورت کے مطابق نتیجے نہیں دے پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا بی سی سی آئی کوچ، ویڈیو تجزیہ کاروں، کرکٹ اکادمیوں پر اتنا خرچ کر رہا ہے لیکن ہندوستانی ٹیم میدان پر ضرورت نتیجے نہیں دے پا رہی ہے۔یہ حیرانی کی بات ہے۔ یہ پوچھنے پر کہ ان کی نظر میں ورلڈ کپ کا مضبوط دعویدار کون ہے، آزاد نے کہا کہ کوئی بھی جیت سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کرکٹ غیر متوقع کھیل ہے لہذا ہر ٹیم کے پاس یکساں موقع ہے۔کسی ٹیم کو تھکا ہوا نہیں مان سکتے۔آسٹریلوی ٹیم متوازن لگ رہی ہے اور اپنے میدان پر کافی مضبوط ثابت ہوگی۔