ممبئی(وارتا)کاروباری گاڑیاں بنانے والی ملکی معروف کمپنی اشوکا لیلینڈ کے شری لنکا کی شراکت والے پروجیکٹ کو شری لنکا کے نجی بس آپریٹروں کے ذریعہ ایک کروڑ ستر لاکھ ڈالر کا ۶۳۰ بسوں کا آرڈ ملا ہے۔ کمپنی منیجنگ ڈائریکٹر ونود دساری نے بتایا کہ یہ آرڈر سب سے بہتر پروڈکٹ اور ٹرانسپورٹ وسائل دستبیاب کرانے کی ہماری صلاحیت کے تئیں شری لنکا کے صارفین کے اعتماد کی ایک سند ہے۔
یہ آرڈر کمپنی کو اس کے مشترکہ پروجیکٹ لنکا اشولیلینڈ کے ذریعہ ملا ہے اور اس میں آرڈر دینے والے بس آپریٹروں کو شری لنکا کی حکومت کاتعاون بھی حاصل ہے۔