نئی دہلی (وارتا) بھاری کاروباری گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی اشوکالیلینڈ کو جواہر لال نہرو شہری ترقیاتی مشن(جے این این آرایم) کے دوسرے مرحلے کے تحت مختلف ریاستی ٹرنسپورٹ کارپوریشنوں کی جانب سے چار ہزار بسوں کے لئے ۱۵۰۰ کروڑ روپئے کے آرڈر ملے ہیں۔ کمپنی نے بی ایس ای کو بتایا ہے کہ اس کے تحت فرنٹ انجن، سنگل ڈور اور فلیٹ فلور والے دنیا کے پہلے بس کے ماڈل کی طرح جین بس کو ڈیزائن کیا گیاہے۔ شہری ٹرانسپورٹ کی توسیع وترقی کے مقصدسے ۲۲ ریاستوں سے یہ آرڈر حاصل ہوئے ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ بین الاقوامی بازاروں سے بھی ایسی بسوں کی مانگ آرہی ہے اور دنیا کے کئی ممالک کی سڑکوں پر یہ جلد ہی دکھائی دیں گی۔کمپنی نے اس سے قبل میٹرو فیڈر خدمات کے لئے ۸ میٹر جین بس مڈی پیش کی تھی۔ جے این این آرایم کے دوسرے مرحلے کیلئے چار ہزار مڈی اور الٹرا لو انٹری بسیں فراہم کرائی جانی ہیں۔ ان کی فراہمی شروع ہوچکی ہے۔