گورکھپور:ہجنواں میں فورلین پر موٹرسائےکل سواربدمعاشوں نے مویسی بازارسے لوٹ رہے نوجوان پر اسلحہ کے دم پر ۲۰ہزارروپئے لوٹ لئے۔ساتھیوں کے ساتھ وہ بیلی پارمیں مویشی بازار سے پیدل گھر جارہے تھے پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔ پپرولی نمائندہ کے مطابق بسیا گاﺅں کے رہنے والے لکھن یادو کابیٹارام کیس بیلی پارکے چھپیامیں لگنے والے مویشی بازار میں بھینس خریدنے گیاتھا۔کوئی بھینس پسند نہ آنے پر دوپہر ایک بجے گاﺅں کے رہنے والے لودھئی اورمہر کے ساتھ گھر لوٹ رہاتھا۔
تقریباایک بجے فورلین ٹول پلازہ سے پانچ سومیٹرآگے ایک موٹرسائےکل سے آئے دوبدمعاشوں نے اسلحہ کے دم پر اسے روک لیا۔بدمعاشوں کے موٹر سائےکل سے اترنے سے قبل ہی لودھئی اورمہرکھیت کی طرف بھاگ نکلے۔رام کیش کی تلاشی لینے کے بعد بدمعاش جیب میں رکھے ۲۰ہزارروپئے لوٹ کر سہنجوں کی طرف فرارہوگئے۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔