اشوک نگر / گنا: مدھیہ پردیش کے اشوک نگر ضلع میں ایک باپ نے دوسری بار بیٹی کے پیدا ہونے سے پریشان ہوکر پھانسی لگا لی۔اشوک نگر دیہات تھانہ پولیس کے مطابق دھورا گاوں کے باشندے دھرمیندر (25) کی پہلے سے ایک بیٹی تھی۔ اسے دوسری بار بیٹا ہونے کی امید تھی، لیکن چار دن پہلے اس کی بیوی نے ایک اور بیٹی کو جنم دیا۔پولیس نے بتایا کہ بیٹی کے پیدا ہونے کے بعد سے وہ اپنے گھر میں شراب پی رہا تھا۔ نشے کے دوران ہی اس نے کل رات پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔