نئی دہلی۔ 16 اکتوبر (یوا ین آئی) حکومت نے آندھراپردیش کیڈر کے انڈین پولیس سروسز کے افسر اشوک پرساد کو خفیہ محکمہ (آئی بی
) میں خصوصی ڈائرکٹر مقرر کیا ہے۔عملہ کی وزارت کی جانب سے آج یہاں جاری ہدایت کے مطابق ان کی تقرری فوراً نافذ العمل ہوگئی ہے۔عملہ، عوامی شکایت اور پنشن وزارت کے تحت انتطامی سدھار، عوامی شکایت اور پنشن و پنشنر فلاحی محکمہ کے سکریٹری این روی شنکر کو ان کے کیڈر اتراکھنڈ واپس بھیجنے کی ہدایت بھی آج جاری کردی گئی۔