کانپور:نوبستہ میں اطفال جیل سے بدھ کی شب فرار بچہ قیدی کے معاملے میں پولیس نے قیدی اور ملازمین سے پوچھ گچھ کی ہے۔ وہی بھاگے ہوئے لڑکے کی تلاش کے لئے اس کے گھر اور علاقے میں تفتیش کررہی ہے۔ نوبستہ کے دھوبین پولیا کے نزدیک اطفال جیل بنی ہے۔ اس جیل میں سیتس بچوںکورکھا گیا ہے۔ بدھ کی شب جیل میں بچوں کو کھانہ دینے کےلئے گئے ملازمین نے بلایا سبھی بچے ملازمین کی آواز پر کھانہ کھانے ہال میں پہنچے جس میں ایک بچہ پہلی منزل پر بنے دفتر میں جا کر اندر سے دروازہ بند کر لیا۔ کھانا کھانے کے بعد سبھی بچے اپنے پلنگ پر سونے چلے گئے ۔ اسی دوران موقع پر ایک لڑکا بالکنی کے دروازے کی کنڈی کھول کر بھاگ نکلا۔ جیل کے سپرنٹنڈنٹ پروندر سنگھ نے ملازمین کے ساتھ کمرے میں اطفال قیدیوں کی گنتی کرنے پہنچے ایک بچہ غائب ملا قیدی کے بھاگنے کی تصدیق ہونے پر افسران کے ہاتھ پیر پھول گئے ۔ اور بچے کے کافی تلاش کی لیکن وہ نہیں ملا ۔جس کی اطلاع افسران کو دی۔ نوبستہ تھانہ انچارج راج دیو پرجا پتی موقع پر پہنچے پولیس نے تفتیش کی جس میں پتہ چلا کہ فرار ہو ا بچہ بادشاہی ناکہ پولیس میں چور ی کے معاملے میں پکڑ کر اطفال جیل بھیجا تھا۔ ایس او نے بتایا کہ فرار بچے کو پکڑنے کےلئے اس کے رشتے داروں سے رابطہ کیاجا رہا ہے جلد ہی اس کو پکڑ کر دوبارہ اطفال جیل بھیجا جائے گا۔