رام پور (نامہ نگار)سماجی کارکن حکیم نزاکت علی نے ریاستی کابینہ کے شہری ترقیات کے وزیر اعظم خاں کو عرضداشت ارسال کی۔عرضداشت میں انہوں نے کہا کہ گاؤں تاشکا میں قومی شاہراہ پر چرم کا کارخانہ ہے۔چرم سے نکلنے والی بد بوسے لوگوں کا جینا محال ہوگیاہے۔قومی شاہراہ پر ہونے کے سبب اس سٹرک سے سیاح آتے جاتے ہیں۔انہیں بھی گندگی اور بدبو سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ کچھ دن قبل انہوں نے میرٹھ میں ایسے ہی ایک مسئلہ سے لوگوں کو نجات دلائی تھی اس لئے اس علاقہ کے لوگوں کو بدبو اور گندگی سے نجات دلائیں اور چرم کے کارخانہ کو کسی دیگر مقام پر منتقل کرائیں۔