رام پور (نامہ نگار)راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدر عاصم خاں نے الیکشن کمیشن کے ذریعہ اعظم خاں پر عائد پابندی والیکشن کے دن ۱۷؍اپریل کو سیاہ پٹی باندھ کر الیکشن کمیشن وغیر جانبدار ادارہ کی مخالفت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اعظم خاں اور ان کے ساتھی خود کو الیکشن کمیشن سے بڑا ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خاں مسلم لیڈر ضرور ہیں لیکن مسلمانوں کے لیڈر نہیں ہیں۔خود پر پابندی عائد ہوگئی تو وہ چراغ پا ہوگئے۔اور الیکشن کمیشن جیسے جمہوری ادارہ کی مذمت کرنے لگے۔انہوں نے کہا کہ اگر اعظم خاں مسلمانوں کے لیڈر ہوتے تومظفر نگر کے فسادات میں مسلمانوں کا قتل عام ہورہاتھا اور ان کے گھر جلائے جارہے تھے اس وقت انہوں نے سیاہ پٹی کیوں نہیں باندھی۔انہوں نے کہا کہ اگر اعظم خاں مسلمانوں کے لیڈر ہوتے تو غیر ملک کے دورے پر جانے کے بجائے مظفر نگر جاکر فساد متاثرین کے حالات کا جائزہ لیتے اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوتے ۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ
ٹی وی، اخبارات اور اسٹیج کے لیڈر ہیں۔