رام پور (نامہ نگار)اترپردیش کابینہ کے وزیر محمد اعظم خاں نے کہا ہے کہ کانگریس نے ان کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا ہے جیسا اس نے ایمرجنسی کے دوران مختلف پارٹیوں کے لیڈران کے ساتھ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے سامنے تلخ حقیقت بیان کرنا چاہتے تھے لیکن کانگریس نے سازش کے تحت انہیں خاموش کردیا۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو غدار کہا جاتاہے لیکن یہ وہی مسلمان ہیں جنہوں نے تقسیم کے وقت ہندوستان میں رہنا بہتر سمجھا۔ اس کے باوجود انہیں غدار کہا جاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کانگریس کے اشارے پر بغیر سوچے سمجھے ان کے خلاف کارروائی کی ہے ۔