رامپور(نامہ نگار)۔اترپردیش کے پارلیمانی امور وشہری ترقیات کے وزیر محمد اعظم خاںنے ماحولیات پارک کاسنگ بنیاد نئی شکل میں کیا ۔ اس کے ذریعہ عوام کو تقریب کیلئے جدید پارک مہیا کرایا جائے گا۔ آج ضلع مجسٹریٹ نے ماحولیات پارک کا معائنہ کیا انھوںنے ہدایت دی کہ پارک کی توسیع لوہیا پارک کی طرز پرکی جائے گی۔ پارک میںاکوریم ، مخملی گھاس، فوارے وغیرہ لگائے جائیں گے ۔ا س کے علاوہ عظیم مجاہد آزادی محمد علی جوہر اور ان کے نام سے میوزیم تعمیر کیا جارہاہے۔ معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے سماجی بہبود ، تعمیری کارپوریشن کے انجینئر سشیل کمارکو ہدایت دیتے ہوئے پارک کی صفائی اور راستوں کو قابل استعمال ، فوارے اور تفریح وصحت کے پیش نظرکارآمدبنانے کی ہدایت دی۔