ہاپوڑ (نامہ نگار )ریاستی کابینہ کے سینئر وزیر وپارٹی کے اہم لیڈر اعظم خاں کے خلاف الیکشن کمیشن کے ذریعہ عائد پابندی کی مخالفت میں سماجوادی پارٹی کے سابق صدر اقبال قریشی کی قیادت میں پارٹی کے کارکنان نے ضلع صدر دفتر پر علامتی دھرنا دیا۔ اس موقع پر کارکنان نے الیکشن کمیشن کو مخاطت ایک عرضداشت ضلع مجسٹریٹ آرکے سنگھ کو سپرد کی۔ بدھ کی صبح سماجوادی پارٹی کے سابق شہر صدر کی قیادت میں پارٹی کارکنان ضع صدر دفتر پر جمع ہوئے۔ کارکنان نے کابینی وزیر اعظم خاں کے خلاف الیکشن کمیشن کے ذریعہ عائد پابندی ہٹائے نہ جانے کی مخالفت میں دھرنا دیا۔دھرنے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس افسران مع ع
ملہ کے موقع پر پہنچ گئے۔دھرنے کو خطاب کرتے ہوئے اقبال قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ذریعہ اعظم خاں کے خلاف پابندی سے لوگوں میں ناراضگی ہے۔ کیونکہ اعظم خاں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا جس کی وجہ سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہوں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن کانگریس اور بی جے پی کے اشارے پر کام کررہاہے۔ا نتخابی ریلیوں میں دوسری پارٹیوں کے لیڈران منافرت پھیلارہے ہیں اس کے باوجود الیکشن کمیشن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہاہے۔مسٹر قریشی نے کہا کہ جمہوریت میں سب لوگوں کو اپنی بات کہنے کا پورا حق ہے لیکن اس حق پر بھی الیکشن کمیشن نے پابندی عائد کردی ہے۔ دھرنے کے بعدکارکنا نے الیکشن کمیشن کو مخاطب عرضداشت ضلع الیکٹورل افسر کو سپرد کی جس میں مطالبہ کیاگیاہے کہ اعظم خاں کے خلاف عائد پابندی کو ہٹایا جائے۔دھرنے پر سیماتنیجا،نثار پنٹر،علی مرتضیٰ، شیام سندر،لئیق احمد، ثقافت علی،چودھری یامین، رئیس سلمانی،دیپک سینی ،شاہنواز قریشی اور طاہر حسین وغیرہ موجود تھے۔