لکھنؤ(نامہ نگار)ریاست کے کابینی وزیر اعظم خاں کو جل سنستھان کا صدر بنائے جانے کے معاملہ کے سلسلہ میں داخل عرضی پر جسٹس امتیاز مرتضیٰ اور جسٹس ایس این شکلا نے اعظم خاں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب دینے کو کہا ہے اور عرضی پر سماعت کیلئے ۲۲ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ عرضی پر بحث کرتے ہوئے ایڈوکیٹ ہری شنکر جین کا کہنا تھا کہ ایک شخص کا دو عہدوں پر رہنا خلاف قانون ہے۔ اعظم خاں کی جانب سے ایڈوکیٹ ایس ایم اے کاظمی نے حاضری درج کرائی۔