گورکھپور (نامہ نگار)اترپردیش کے وزیر شہری ترقیات محمد اعظم خاں کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد پابندی ختم کرنے کے مطالبے کے سلسلہ میں نامزد کارپوریٹروں نے ٹاؤن ہال واقع گاندھی مجسمہ کے قریب بھوک ہڑتال شروع کردی۔کارپوریٹر شیواجی شکلا، حاجی شکیل انصاری اور محمد شاہد انصاری نے مشترکہ طور پر کہا کہ الیکشن کمیشن کو اعظم خاں کے خلاف عائد پابندی کو ختم کردینا چاہئے۔ انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا جس کے سبب ان کے خلاف پابندی لگائی جائے۔انہوں نے کہا کہ دیگر پارٹیوں کے لیڈران ملک اور سماج کو تقسیم کرنے کے لئے غلط بیانات دے رہے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔کارپوریٹروں نے کہا کہ ۹جولائی ۱۹۹۹ میں انگریزی و ۱۶جولائی کو ایک ہندی اخبار میں’’جب پاکستانی جوان اللہ اکبرکے نعرے سے دھوکہ کھاگئے‘‘سرخی سے خبر شائع ہوچکی ہے۔اس وقت اس کی کسی نے مخالفت نہیں کی ۔ اب یہی بات اعظم خاں نے کہی تو ان کی زبان بند کردی گئی ہے۔جاوید خاں اور وندھیا واسنی نے کہا کہ تمام کاؤنسلر الیکشن کمیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ اعظم خاں کے خلاف عائد پابندی کو ہٹا لی جائے ۔ اس موقع پر محمد عاصم خاں، ونود اگرہری، اشتیاق احمد، ستیہ نارائن گپتا، سراج حسین، اختر ،مہندر، موہن شرما،اودھیش پاندے، راج کماری دیو
ی،ارملا دیوی،معراج احمد اور وجے وغیرہ موجود تھے۔