لکھنؤ، 10 اپریل (یو این آئی) سماجوادی پارٹی لیڈر اور یو پی کے وزیر محمد اعظم خاں کے کرگل کے بارے میں متنازعہ بیان پر اپوزیشن پارٹیوں اور الیکشن کمیشن کے اعتراضات کا سلسلہ ابھی جاری تھا کہ اب انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مظفر نگر قاتلوں سے انتقام لیں۔کل شام یہاں سنبھل لوک سبھا حلقہ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر خان لوگوں سے اپیل کی کہ فاشسٹ قوتوں کوشکست دیں اور مظفرنگر کے قاتلوں سے بدلہ لینے کے لئے ووٹنگ مشین کا بٹن دبائیں۔اپنی تقریر میں انہوں نے یہ کہہ کر جذبات بھڑکانے کی کوشش کی کہ 2002 کے گجرات فساد کے دوران کس طرح معصوم عورتوں اور بچوں کو ایذائیں دے کر مارا گیا۔الیکشن کمیشن پہلے ہی مسٹر خاں کو نوٹس بھیج کر ان کے بیان کی وضاحت طلب کی ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ کارگل کی جنگ کی جیت مسلم فوجیوں کی وجہ سے ہوئی تھی اور نریندر مودی کو کتے کا بڑابھائی کہا تھا۔مسٹر خاں نے بی جے پی لیڈر امت شاہ کو بھی غنڈہ قرار دیا تھا۔ سماجوادی لیڈر کو کل صبح الیکشن کمیشن کو جواب دینا ہے۔
اعظم نے پھر کہا کہ ووٹر مظفر نگر فسادات کا بدلہ لیں
-
Previous
6 बजे तक बिजनौर में 67 प्रतिशत मतदान6 बजे तक सहारनपुर में 72 प्रतिशत मतदान6 बजे तक गौतमबुद्ध नगर में 60.3 प्रतिशत मतदान6 बजे तक गाजियाबाद में 59.8 प्रतिशत मतदान6 बजे तक दिल्ली में 64 प्रतिशत मतदान6 बजे तक गुड़गांव में 67.4 प्रतिशत मतदानवाराणसी से नरेंद्र मोदी के खिलाफ नहीं लड़ेंगे मुख्तार अंसारी।