سدھار نگر: اترپردیش کے سدھارتھ نگر ضلع پولیس نے شادی شدہ عورت کو اغواکرکے اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کرنے والے چار ملزموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ جوگیا کوتوالی علاقہ میں پولیس نے اعظم گڑھ گاؤں کے گیان داس پر مود ڈلو اور سکندر نے پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون کااغوا کرکے اس کی آبروریزی کی تھی۔ اس معاملہ میں شادی شدہ عورت نے چار لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرایا گیا۔ پولیس نے کل شام چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔