ممبئی (وارتا) ملک کی سب بڑی ٹیلی مواصلات کمپنی بھارتی ایئرٹیل افریقہ ۶؍ ممالک میں اپنے موبائل ٹاور فروخت کرے گی۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ اس نے ان ممالک میں واقع ٹیلی مواصلات ٹاورکمپنی اٹان ٹاورس کو ۳۵۰۰ ٹاور فروخت کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ حالانکہ فروختگی کے وہ اٹان سے یہ ٹاور ۱۰
سال کے پٹے پر لیکر استعمال کرتی رہے گی۔
دونوں کمپنیوں نے اس سودے کی رقم کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔ بھارتی ایئر ٹیل نے اسی سال جولائی میں ۴ افریقی ممالک میں ہیلئس ٹاورس افریقہ کو۳۱۰۰ ٹاور فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔کمپنی نے افریقی ممالک میں ۱۵ہزارسے زیادہ ٹاور فروخت کرکے دو ارب ڈالر کے کاروبار کا منصوبہ بنایاہے۔اٹان کے ساتھ ہواسمجھوتا بھی اسی منصوبے کا حصہ ہے۔