جوہانسبرگ ۔جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین ڈیوڈ ملر نے کہاہے کہ ایک روزہ سیریز میں نیوزی لینڈ کو آسان نہیں لیا جائے گا۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک روزہ سیریز میں کیویز کا سامنا کرنے کیلئے پوری طرح تیارہے اور کھلاڑیوں کا مورال بھی ہائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اس سیریز کے شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ ہم نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس کے ہوم گرائونڈ پر شکست دینے میں کامیاب ہونگے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس سیریز کے لئے باصلا
حیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کیا گیاہے جس میں کامیابی اپنے نام کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی اس ایک روزہ سیریز سے ہمیں اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ کی تیاری کے لئے نیوزی لینڈ کے موسمی حالات سے آگاہی میں بھی بھر پور مدد ملے گی۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ اس سیریزکی میزبانی نیوزی لینڈ کرے گا۔
سیریزکا پہلا ایک روزہ میچ 21 اکتوبر کوکھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 24 اکتوبر جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔وہیںآسٹریلیوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنرزخمی ہونے کے باوجود پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ایکشن میں نظر آنے کیلئے پرعزم ہیں۔وہ پاکستان کیخلاف آخری ون ڈے میں کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے۔اس ضمن میں وارنر کا کہنا ہے کہ وہ اپنا مکمل علاج کراورہے ہیں اورخود کو پہلے سے فٹ محسوس کررہے ہی۔ امید ہے کہ وہ آئندہ ہفتے تک فٹ ہوکر ٹیسٹ سیریز کیلئے آسڑیلیوی ٹیم کا حصہ بنے گے۔مائیکل کلارک کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کپتان کلارک اور آل رائونڈرمچل مارش ہمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ون ڈیسیریز سے باہر ہوئے تاہم اب وہ دونوں انجری سے نجات پاچکے ہیں اور کلارک ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئیٹی ٹوئنٹی اورون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے کوشش ہوگی کے کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کریں۔