کیپ ٹاؤن۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے دوسری اننگ میں چار وکٹوں کے نقصان پر 71 رن بنا لیے۔جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے مزید 440 رن کی ضرورت ہے اور دوسری اننگ میں اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔اس سے پہلے آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 303 رن بنا کر دوسری اننگ ڈکلئیر کر دی تھی۔
آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگ میں ڈیوڈ وارنر نے 13 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 145 رن بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگ میں کائل ایبٹ نے تین اور مورنی مورکل نے ایک کھ
لاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 287 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلی اننگ میں فاف ڈوپلیسی نے 67 جب کہ ایلویرو پیٹرسن نے 53 رن بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن نے چار، پال ہیرس نے تین جب کہ پیٹنسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں سات وکٹوں کے نقصان پر 494 رن بنا کر اپنی اننگ ڈکلئیر کر دی تھی۔ آسٹریلیا کی اننگ کی خاص بات کپتان مائیکل کلارک اور ڈیوڈ وارن کی شاندار سنچریاں تھیں۔مائیکل کلارک نے 17 چوکوں کی مدد سے 161 رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے جب کہ ڈیوڈ وارنر نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 135 رن بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلی اننگ میں جے پی ڈومِنی نے چار، ڈیل سٹین اور فلینڈر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
جنوبی افریقہ نے پورٹ الزبتھ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 231 رن سے شکست دے پر تین ٹسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔سنچورین میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹسٹ میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 281 رن سے ہرایا تھا۔