کیپ ٹائون۔جنوبی افریقہ نے ہندوستان کے خلاف شروع ہو رہی تین میچوں کی ٹوینٹی 20 سیریز کیلئے آل راؤنڈر ایل بی مورکل کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم کے سلیکٹرز نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ مورکل کو زخمی ڈیوڈ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈیوڈوائز فریکچر ہونے کی وجہ سے چھ ماہ تک میدان سے باہر رہیں گے۔گزشتہ 18 ماہ سے ٹیم سے باہر چل رہے بلے باز مورکل کیلئے واپسی کا یہ شاندار موقع ہے۔ مورکل ابھی تک 49 ٹوینٹی 20 مقابلوں میں کھیل چکے ہیں جس میں ان کے نام 572 رنز اور 23 وکٹیں درج ہیں۔اس کے علاوہ بلے باز ریلی روسو بھی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ نئے کھلاڑی کھایا جوندو ٹیم میں شامل ہوں گے۔ہندوستان کے دورے پر جنوبی افریقہ کی ٹیم تین ٹوینٹی20، پانچ ون ڈے اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔