کیپ ٹائون ۔سب سے زیادہ مدت تک کسی عالمی ٹسٹ ٹیم کی کپتانی کرنے والے ا سمتھ نے پیر کو اس فیصلے سے اپنی ٹیم کے ارکان کو مطلع کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹسٹ میچ کے اختتام پر کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔33 سالہ ا سمتھ نے اپنے کیرئر میں کل 117 ٹسٹ کھیلے جن میں سے 109 ٹسٹ میچوں میں انھوں نے جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔پیر کو نیولینڈز میں تیسرے ٹسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر سمتھ کا کہنا تھا کہ ’یہ میری زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا۔‘انھوں نے کہا کہ وہ گذشتہ برس اپریل میں اپنے ٹخنے کے آپریشن کے بعد سے اس بارے میں سوچ رہے تھے۔ “اس کھ
یل سے جڑی یادیں عمر بھر میرے ساتھ رہیں گی اور اس کے لیے میں سب کا تہہِ دل سے شکرگزار ہوں۔ کرکٹ کی دنیا میں میرا وقت پورا ہوگیا ہے۔”بر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سمتھ نے کہا کہ ’میرے خیال میں نیولینڈز اختتام کے لیے بہترین مقام ہے کیونکہ یہ وہی جگہ ہے جسے میں 18 برس کی عمر سے اپنا گھر کہتا آیا ہوں۔‘گریم ا سمتھ نے جنوبی افریقہ کی جانب سے کل 347 بین الاقوامی کرکٹ میچوں میں حصہ لیا اور ان کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصے کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی کرنا ان کے لیے اعزاز ہے۔اپنے الوداعی پیغام میں سمتھ نے کہا کہ ’اس کھیل سے جڑی یادیں عمر بھر میرے ساتھ رہیں گی اور اس کے لیے میں سب کا تہہِ دل سے شکرگزار ہوں۔ کرکٹ کی دنیا میں میرا وقت پورا ہوگیا ہے۔‘سمتھ کی ریٹائرمنٹ کے اعلان پر کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے سربراہ ہارون لوگارٹ نے کہا کہ ’اگرچہ سمتھ کا ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ہمارے لیے حیران کن ہے لیکن ہمیں ان کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔‘لوگارٹ نے کہا کہ ’وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان رہے اور ان کے لیے یہ بات باعثِ اطمینان ہوگی کہ وہ اپنی ٹیم کو اس مقام پر چھوڑ کر جا رہے ہیں جب وہ دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔‘خیال رہے کہ گریم سمتھ حالیہ چند ماہ میں دوسرے ایسے جنوبی افریقی کرکٹر ہیں جنھوں نے کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔س سے قبل گذشتہ برس کے اختتام پر جنوبی افریقی آل راؤنڈر ڑاک کیلس نے ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی تاہم وہ سمتھ کے برعکس ون ڈے کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔گریم سمتھ نے 21 برس کی عمر میں جنوبی افریقہ کی قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنائی تھی اور وہ ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچوں میں کپتانی کرنے والے کرکٹر ہیں۔گریم سمتھ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہسب سے زیادہ مدت تک کسی عالمی ٹسٹ ٹیم کی کپتانی کرنے والے سمتھ نے پیر کو اس فیصلے سے اپنی ٹیم کے ارکان کو مطلع کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹسٹ میچ کے اختتام پر کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔33 سالہ سمتھ نے اپنے کیرئر میں کل 117 ٹسٹ کھیلے جن میں سے 109 ٹسٹ میچوں میں انھوں نے جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔پیر کو نیولینڈز میں تیسرے ٹسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر سمتھ کا کہنا تھا کہ ’یہ میری زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا۔‘انھوں نے کہا کہ وہ گذشتہ برس اپریل میں اپنے ٹخنے کے آپریشن کے بعد سے اس بارے میں سوچ رہے تھے۔ “اس کھیل سے جڑی یادیں عمر بھر میرے ساتھ رہیں گی اور اس کے لیے میں سب کا تہہِ دل سے شکرگزار ہوں۔ کرکٹ کی دنیا میں میرا وقت پورا ہوگیا ہے۔