ڈھاکہ ۔خطاب کا مضبوط دعویدار جنوبی افریقہ ہفتہ کو سری لنکا کے خلاف ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں کپتان
اور تیز گیند باز ڈیل اسٹین کی چوٹوں کا شکار ہے ۔ دونوں کے مسل میں چوٹ ہے اور چٹگائوں میں ہونے والے سپر 10 گروپ ون میچ میں ان کی دستیابی طے نہیں ہے ۔ اسٹین کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران چوٹ لگی تھی جو فتح اللہ میں پریکٹس میچ کے دوران پھر ابھر آئی۔ کرکٹ جنوبی افریقہ نے گذشتہ روز بدھ کی رات جاری بیان میں کہا کہ اسٹین علاج کراتے رہیں گے تاکہ پہلے میچ تک ٹھیک ہو سکیں ۔ بورڈ نے یہ بھی کہا کہ ڈو پلیسس کے کھیلنے کا امکان 50-50 ہے ۔ بورڈ نے کہا کہ اس کا علاج چل رہا ہے تاکہ پہلے میچ تک وہ مکمل طور پر فٹ ہو سکے۔ ان کے نہیں کھیلنے پر ون ڈے کپتان اے بی ڈولئرس ٹیم کی کمان سنبھالیں گے ۔