بارہ بنکی(نامہ نگار)ضلع مجسٹریٹ یوگیشورمشرا نے تمام دفاتر کے صدور کو ہدایت دی ہے کہ متعلقہ محکموں کے دفتر کے بیسک ٹیلی فون موثر ہونے کا سرٹیفیکٹ فوری اثر سے فراہم کرائیں۔واضح رہے کہ افسران کو حکومت کے ذریعہ ہدایت جاری کی گئی ہے ۔صبح دس بجے سے بارہ بجے تک دفتر میںعوامی مسائل کی سماعت کی جائے۔ان کی موجودگی کی تصدیق کرنے کیلئے جب ان کے دفتر کے لین لائن نمبر پر فون کیا جاتاہے تو زیادہ تر افسران کے دفتر کے ٹیلی فون خراب بتائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ نمبروں پر بات نہیں ہوسکتی ہے۔ضلع کے تمام افسران سے توقع کی گئی کہ ان کے دفترکے بیسک ٹیلی فون نمبر موثر رہے۔