لکھنؤ:اترپردیش کے وزیراعلیٰ جناب اکھلیش یادو نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹیو افسران کو جتنی آزادی اور غیر جانب داری سے ایک ہی تعینا تی کے مقام پر طویل مدت تک کام کر نے کا مو قع سماج وادی حکومت نے دیا ہے ، شاید اتنے اطمینا ن اور عزت کے ساتھ کام کرنے کا مو قع کسی بھی دوسری سر کا ر کے ذریعہ حاصل نہیں ہوا ہو گا ۔
ریاستی حکومت کا انسانی اور حساس چہرہ افسران کے توسط ہی سے عوام کے سامنے نظر آتا ہے ۔ لہٰذا افسران کو بہت مستعدی کے ساتھ حساس ہو کر کام کر نا چاہئے ۔ انڈین ایڈ منسٹریٹیو سر وس کے افسران ہونے کے نا تے ان کا شمار ملک کے سب سے بڑے عبقری لوگوں میں کیا جا تا ہے ۔ اس لیے انہیں یہ بتا نے کی ضرورت نہیں پڑنی چاہئے کہ مقامی سطح پر کس طرح عوام کو راحت پہنچائی جائے ۔وزیر اعلیٰ آج یہاں تلک ہال ، ودھان بھون میں آئی اے ایس ہفتے کے مو قع پر منعقد سینئر ایڈمنسٹریٹیو افسران کے اجلا س کو خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے آئی اے ایس ہفتے کی بند ہو چکی اس روایت کو دوبا رہ شروع کر ایا اور ایسو سی ایشن کے ساتھ وزیر اعلیٰ ایلیون کا کر کٹ میچ بھی منعقد ہو تا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریا ست کے عوام نے پو ری حمایت کے ساتھ مو جو دہ حکومت کو کام کر نے کا موقع دیا ہے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی اسکیموں اور تر قیات پر وجیکٹوں کو افسران کے توسط ہی سے عملی جا مہ پہنایا جا تا ہے ۔ یقینی طور سے تمام افسران نے اپنی محنت اور حساسیت کا ثبوت دیتے ہوئے اچھے نتائج دیئے ہیں ، لیکن کچھ نے لا پروائی بھی بر تی ہے ۔ جناب یادو نے کہاکہ افسرکے طریقہ کار اور شخصیت اس کی تعینا تی کے مقام پر اس کے وہاں پہنچنے سے قبل پہنچ جا تی ہے ۔ لہٰذا افسران کو اپنی شبیہ کے تئیں مستعد رہنا چاہئے ۔ ٹکنا لوجی کے اس دور میں نہ ریا ستی حکومت کچھ پو شیدہ رکھ سکتی ہے اور نہ ہی ضلعوں میںتعینا ت افسران ۔….صفحہ۲پر