فتحپور: انتظامیہ کے ذریعہ ضلع مجسٹریٹ ، ایس پی اور خصوصی ترقیاتی افسر کے اچانک کئے گئے تبادلے کے سلسلے میں عوام میں اس قدر غصہ ہے کہ حکومت فیصلے کے خلاف کہ پورے سماج کے لوگ متحد ہو کر سڑکوںپر اتر آئے اور سماجی اور کاروباری و وکیلوں نے جلوس نکال کر کلکٹریٹ کا گھیراو کیا۔ وہیں تاجروں نے بازار بند کر کے اپنے غصے کا اظہار کیا۔ تینوں افسران اپنی ایمانداری کےلئے ضلع کے عوام کے لئے آنکھوں کا تارا بنے ہوئے ہیں۔ افسران کے تبادلے سے پورے ضلع کے تاجروں نے اپنے کاروبار بند رکھے۔
اس کی مخالفت سبھی تحصیل علاقوں اور دیہی علاقوں میں بھی دیکھنے کو ملی ۔ ہر کسی کے زبان پر ایماندار افسروں کو دوبارہ ضلع کو واپس کئے جانے کا مطالبہ وزیر اعلیٰ سے کیاجا رہا ہے۔ واضح ہو کہ بدھ کی دیر شام اچانک انتظامیہ کے ذریعہ ضلع مجسٹریٹ پشپا سنگھ ، ایس پی انیس احمدانصاری ،اور سی ڈی او بھوانی سنگھ کا تبادلہ کر دئے جانے کی خبر جیسے ہی ضلع کے لوگوں کو ملی ویسے ہی عوام میں حکومت کے اس فیصلے اور تینوں ایماندار افسروں کے تبادلے کو لے کر طرح طرح کی باتوں کا بازار گرم ہونے لگا۔ سرو سماج ، کاروباری تنظیم ، وکلائ، شہری ترقیاتی کمیٹی سمیت دیگر سماجی تنظیموں کے لوگ سڑک پر آگئے ۔