بگرام ایئر بیس افغانستان میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی ٹھکانہ ہے
افغانستان کے شمال مشرقی علاقے میں ایک خود کش بم حملے میں چار نیٹوں فوجیوں سمیت 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ حملہ بگرام ايئر بیس کے نواحی علاقے میں کیا گيا ہے۔
آس پاس, افغانستان
اطلاعات کے مطابق اس میں 10 شہری اور دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ افغانستان میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی ٹھکانہ ہے اور یہ حملہ اسی کے قریب ایک کلینک پر کیا گیا۔
یہ حملہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کے نتائج کے بحران کے دوران ہوا ہے۔ صدارتی انتخابات میں ہارنے والے امیدوار عبداللہ عبداللہ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مخالف امیدوار جیت جاتے ہیں تو وہ متوازی حکومت بنائیں گے۔
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے متنبہ کیا ہے کہ اگر صدارتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا گيا تو افغانستان کی سکیورٹی اور امداد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اس سے قبل گذشتہ ماہ افغانستان کے ننگرہار صوبے میں تورخم کے قریب نیٹو کے سپلائي اڈے پر ایک حملہ کیا گیا تھا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں تھی۔
واضح رہے کہ اس سال کے آخر تک افغانستان سے نیٹو فورسز جانے کا اعلان کر چکی ۔