کابل: افغانستان کی راجدھانی کابل میں آج صبح الیکشن کمیشن کے ایک سینئر افسر کو نشانہ بناکر کئے گئے خودکش دھماکہ میں افسر کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔
پولیس نے بتایا کہ مشرقی کابل کے شاہ شہیدی علاقے میں کئے گئے خودکش حملے میں الیکشن کمیشن کے ایریا ڈائریکٹر عبدالرحمان رودوال بچ گئے ۔ کسی بھی تنظیم نے اب تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ لیکن طالبان کے دہشت گرد ملک بھر میں لگاتار خودکش دھماکے کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل طالبان نے کابل میں سیکورٹی فورس پر حملہ کیا تھا۔