کابل، 25 جنوری (یو این آئی) افغانستان کی راجدھانی کابل کے باہری حصے میں دھماکہ خیز اشیاء سے بھرے ایک ٹرک میں آج دھماکہ ہوا جس میں کچھ افراد کی ہلاکت کا اندیشہ ہے ۔کابل پولیس کی کرائم برانچ کے سربراہ فرید افضلی نے بتایا کہ ٹرک میں دھماکہ خیز مادے بھرے تھے اور یہ دھماکہ سی این جی گیس اسٹیشن کے پاس ہوا۔ناٹو نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکہ صبح تقریباً چھ بجے ہوا۔واضح رہے کہ جنوری کے آغاز میں ایک خودکش کار حملے میں ایک شہری مارا گیا تھا اور پانچ زخمی ہوئے تھے ۔دہشت گردوں نے گزشتہ ایک سال م
یں پورے افغانستان میں حملے تیز کردیئے ہیں۔