کابل:افغانستان میں ایک کرکٹ میچ کے دوران ہوئے خودکش کار بم دھماکہ میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ پاکستانی سرحد سے متصل پکتکاصوبہ میں یہ دھماکہ ہوا۔مقامی انتظامیہ نے شروع میں کہا کہ فٹبال میچ کے دوران بم پھٹا تھا لیکن وزیر داخلہ نے بیان جاری کرکے کرکٹ میچ کی تصدیق کی ہے ۔ افسران نے بتایا کہ مقامی سرکار کے کئی ممبران یہ میچ دیکھ رہے تھے کہ دھماکہ ممکنہ طور سے انہیں ہی نشانہ بناکر کیا گیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ اس صوبہ میں پچھلے سال ایک والی بال میچ کے دوران اسی طرح کے دھماکہ میں کم ازکم 50 افرادجاں بح± ہوئے تھے ۔ طالبان نے اس دھماکہ میں اپنا ہاتھ ہونے کی تردید کی ہے ۔