اسلام آباد(بھاشا) ہندوستان سے افغانستان کو ۱۰ ٹن سے زیادہ گیہوں کی برآمدات کے لئے پاکستان سے گزرگاہ فراہم کرانے کی اپیل کی ہے۔ حالانکہ پاکستان کے آٹا مل کاروباری اس کے خلاف ہیں۔ انہیں خوف ہے کہ ہندوستان کے کم قیمت والے گیہوں کے سبب افغانستان کا ایک بڑا بازار ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ روز نامہ ڈان کی ایک اطلاع کے مطابق حکومت ہند نے پاکستان کے زمینی راستے سے افغانستان کو ۱۰ لاکھ ٹن س
ے زیادہ یہ گیہوں کی برآمد کے لئے منظوری طلب کی ہے۔ مقامی آٹا مل مالکان حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ ہندوستان کو اس کی منظوری نہ دی جائے۔ ڈان کی خبر میں کہا گیا ہے کہ مقامی آٹا مل صنعت نے دھمکی دی ہے کہ پاکستان حکومت اگر ہندوستان کو گزر گاہ کی منظوری دیتی ہے تو وہ اس کی خلاف مظاہرہ کریں گے۔