کابل۔افغانستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ 2015 کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کبیر خان نے کہا کہ ٹیم ورلڈکپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہے اور ورلڈ کپ سے قبل ہمیں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے سیریز بھی کھیلنی ہے جو ہمارے لیے معاون ثابت ہو گی۔
کوچ نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے مہینے زمبابوے کے ٹور پر ٹیم نے تسلی بخش کھیل پیش کیا اور اس سے قبل افغانستان کی ٹیم دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی حصہ لے چکی ہے جہاں انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے لوگوں کے دل جیتے ہیں اور اب ہمارا اگلا ٹارگٹ آئی سی سی کا ورلڈکپ 2015 ہے۔ جس میں ہم اچھا کھیل پیش کر کے خود کو بین القوامی سطح پر منوانا چاہتے ہیں۔
کبیر خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ورلڈکپ میں کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں۔ ورلڈکپ میں چودہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جہاں افغانستان کی ٹیم گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ ان کا پہلا میچ ہی بنگلہ دیش کے خلاف ہو گا۔