لکھنؤ(بیورو)سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر اور وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے آج بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقتدار تک پہنچنے کیلئے بی جے پی کے لوگ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ آج یہاں سماجوادی پارٹی کے ریاستی دفتر پر منعقد پریس کانفرنس میں اکھلیش یادو نے کہا کہ سماجوادی پارٹی گذشتہ دو برسوں کے ریاستی حکومت کے ترقیاتی کاموں اور کامیابیوں کو لے کر پارلیمانی انتخابات کے میدان میں جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سماجوادی پارٹی سب سے بڑی سیکولر پارٹی ہے ۔ایک سوال کے جواب میںمسٹر اکھلیش یادو نے کہا کہ کسی سیٹ پر اگر کوئی پارٹی ایس پی کی حمایت کرتی ہے تو اس کا خیر مقدم ہے۔